• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی کیخلاف تحقیقات،لندن جانے والی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی

لاہور (نمائندہ جنگ)شریف فیملی کی نیب میں جائیدادوں کی تحقیقات کے لئے لندن جانے والی ٹیم کو تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔ٹیم لندن فلیٹس اورجائیداد سے متعلقہ کچھ اہم گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ کرنے میں مصروف ہے،ذرائع نے بتایا کہ لندن جانے والی مذکورہ ٹیم میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں شامل نیب کے وہی ارکان شامل ہیں جنہوں نے نواز شریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر سمیت وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کیے تھے۔نیب کی ٹیم برطانوی حکام سے شریف خاندان کے لندن فلیٹس سے متعلق جوابات حاصل کرنےکے علاوہ اس جائیداد سے متعلقہ کچھ اہم گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ کرنے میں مصروف ہے جو شریف خاندان پر فردِ جرم عائد کرنے کےبعد عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔
تازہ ترین