عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کی اینٹیں گرنا شروع ہوگئیں ،کچھ دن ٹھہر جائیں سعد رفیق اور شاہد خاقان بھی نکلیں گے ۔
راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام اور پاکستان ہے تو ہم ہیں،حدیبیہ پیپر کیس مدرآف کرائم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کا نااہل وزیر اعظم اور اس کا خاندان کرپشن مین ملوث تھا،ان کی19،19 کمپنیاں اور اربوں روپے نکل رہے ہیں ۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کے خاندان کی سیاست پر جھاڑو پھر جائے گا ،ہمیں آنکھیں دکھاتے اور ہمیں ہی لوٹ کر کھاتے ہو۔
خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ہر عالم دین کا نام احترم سے لیتے ہیں اوراسلام کے خلاف ساشیں کرنے والوں کا جینا حرام کردیں۔