• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی مقبولیت کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، ممتا بنرجی

Bjp Adopting Strike Hard For Popularitymamta Banerjee

بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر مرکزی حکمران جماعت بی جے پی پر فرقہ پرستی کی سیاست کا الزام لگایا اور کہا کہ ہندو یا مسلم خون سب کا لال ہے،اس لئے مجھے مذہب کے نام پر تقسیم کی سیاست سے نفرت ہے ۔

کولکتہ میں مختلف مقامات پر پوجا تقریبات کے افتتاح کے موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے لوگ بی جے پی کی مذہب کے نام پر تقسیم کی سیاست کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے،وہ یہاں اپنی مقبولیت کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا فرض ہے کہ لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کے بجائے متحدہ کریں ، مجھے ان لوگوں سے نفرت ہے جو اپنا وجود قائم رکھنے کے لئے کے لئے دوسروں کے مذہبی عقیدوں کا استعمال کرتے ہیں،مذہب لوگوں کا نجی معاملہ ہے جسے دوسرے پر تھوپا نہیں جاسکتا ۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہاکہ کچھ لوگوں نے مندر میں قابل اعتراض اشیا رکھ کر افواہ پھیلا دی ہے کہ ہندووں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے ایسا کیاگیا ہے۔ ان میں سے ایک شخص کو لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑا تو اس نے قبول کیا کہ وہ بی جے پی کا رکن ہے۔

تازہ ترین