• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹ سپر اسٹار 'ریلیز کے پہلے دن کچھ خاص بزنس نہ کرپائی

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی نئی بالی ووڈ فلم 'سیکرٹ سپر اسٹاراپنے ریلیز کے پہلے دن کچھ خا ص بزنس نہیں کر پائی ہے اور فلم نے ابتک صرف 5کروڑ روپے کا بزنس ہی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے دن کوئی خاص بزنس نہ کرنے کی وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے تو شائقین اس موقع پر تھیٹر جانے سے زیادہ اپنے رشتے داروں ،دوستوں اور عزیزو اقارب کے ساتھ دیوالی منانے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم امید ہے کہ یہ فلم مستقبل میں اچھا بزنس کریگی۔

اس فلم میں عامر خان کے علاوہ فلم دنگل سے کامیابیاں حاصل کرنیوالی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں۔

اس میوزیکل ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بن کر اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔

عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں زائرہ کے علاوہ مہر وی آئی جے،راج ارجن،ترتھ شرما،کبیر شیخ،فرخ جعفر اور خود عامر خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے یہ فلم کل سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین