• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر غیر قانونی ریمپ کی تعمیر

Karachi Construction Of Illegal Ramps On University Road

کراچی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے یونیورسٹی روڈ پر غیر قانونی ریمپ تعمیر کردیا گیا۔

کراچی ڈیولپمنٹ پیکج کے افسران کا نیا کارنامہ سامنے آگیا ہے۔ حال ہی میں بننے والے یونیورسٹی روڈ پر غیر قانونی ریمپ تعمیر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریمپ فوڈ اسٹریٹ مالکان کو سہولت دینے کے لئے چند روز قبل ہی تعمیر کیا گیا ہے۔

غیر قانونی ریمپ کے باعث ٹریفک کے مسائل بھی ہورہے ہیں جبکہ یہ ریمپ ٹریفک حادثات کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ واضع رہے کہ یونیورسٹی روڈ ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین