• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں 4 افراد جاں بحق، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت4 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ ایک شخص کی لاش ملی ہے،تفصیلات کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی دارالعلوم کے نزدیک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 25سالہ فریدہ دختر محمدحسین جاں بحق ہوگئی ،لانڈھی ریلوے اسٹیشن کےقریب ٹرین سے گر کر 5 سالہ بچہ آصف شدید زخمی ہو گیا ،جسے فوری جناح اسپتتل منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا، سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زدمیں آکر سڑک عبور کرنے والی خاتون 50سالہ فردوس زوجہ پہلوان شدید زخمی ہو گئی جس کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا،کورنگی مہران ٹاون سیکٹر6Fمکان نمبر 18کے رہائشی 21سالہ احسن ولد راشد نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ،علاوہ ازیں گلشن اقبال 13Dمزار کے قریب 35سالہ راحیل کی لاش ملی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر عباسی اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق لاش شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی ہے ۔
تازہ ترین