• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر نصابی سرگر میوں سے مقابلے کارجحان پیدا ہوتاہے، اسد قیصر

پشاور(لیڈی رپورٹر) سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ سکولوں میں سائنسی نمائشوں کے انعقاد سے طلبا ء میں خود انحصاری کا پہلو اُجاگر ہوتا ہے ۔جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں مزید نکھار پیدا ہو تاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریذنٹیشن کا نونٹ ہائی سکول میں آرٹس وسائنس سالانہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطا ب میں کیا ۔ اس موقع پر مشیر برائے ماحولیات اشتیاق ارمڑ بھی موجود تھے ، اسد قیصرنےکہا کہ ہماری طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں دکھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ۔انہوں نے نمائش کے انعقادکو سراہا اور سکول انتظامیہ کو تلقین کی کہ طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھر پور حصہ لینے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طالبات میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو تا ہے ۔ جن سے ان کے ازہان پرصحت مند اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔انہوں نے پرنسپل کی جانب سے سکول کی طالبات کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پرگہری نظر رکھنے اور ایک جامع نظام وضع کرنے کو بھی لائق تحسین قراردیا ۔اس موقع پرا نہوں نے سکول انتظامیہ کو یقین دھانی کر وائی کی کہ طالبات کو سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر وہ ہر ممکن تعاون کریں گے ۔
تازہ ترین