کو ئٹہ (خ ن)صو بائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی پیر 23اکتوبر سے زیا رت ،لورالائی اور قلعہ سیف اللہ کا دورہ کریں گے ۔وہ 23اکتوبر 2017ء کو زیا رت میں سر کاری محکموں کے خلاف عوامی مسائل پرڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کریں گے اور مو قع پر ہدایا ت و احکامات جاری کریں گے ۔اس کے علاوہ تمام ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت بھی کرینگے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،جوڈیشل لاک اپ اور پولیس سٹیشن کا بھی دورہ کرینگے ۔علاوہ اذیں 24اکتوبرکو ضلع لورالائی اور26اکتوبرکو ضلع قلعہ سیف اللہ میں کھلی کچہریاں منعقد کی جا ئیں گی جس میں تمام ضلعی افسران مو جو د ہونگے۔