• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ، واٹر ریکوری میں بے قاعدگیوں پر تین اہلکار چارج شیٹ

راولپنڈی (ساجد چوہدری ،اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ واٹر بل ریکوری میں مبینہ بے قاعدگیوں پر معطل تینوں اہلکاروں کو چارج شیٹ کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق تنویر ، محسن اور نوید پر مینویل بلوں پر جعلی مہریں لگانے کا الزام تھا جس پر انہیں چند روز پہلے ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ نے معطل کر دیا تھا اب انہیں چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے ، دس دن میں ان سے جواب طلب کیا گیا ہے ، جس کے بعد معاملے کی انکوائری کیلئے باقاعدہ انکوائری افسر کی تقرری عمل میں لائی جائے گی ، واضح رہے کہ ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ کی ہدایت پر پراپرٹی ٹیکس اور ٹی آئی پی ٹیکس کے ریکارڈ کی بھی چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کہیں ان شعبو ں میں تو اس قسم کی کوئی بے قاعدگی تو نہیں ہوئی۔
تازہ ترین