• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ گلا لئی کیخلاف نااہلی ریفرنس پر فیصلہ منگل کو سنا یا جائیگا

اسلام آباد(اے پی پی) الیکشن کمیشن عائشہ گلا لئی کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے نااہلی کے ریفرنس پر فیصلہ منگل کو سنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مجھے غلط ایم ایس کئے ہیں اس پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم عمران خان بعدازاں عائشہ گلا لئی کے خلاف 1973کے آئین کے آرٹیکل 63 اے قومی اسمبلی کی نشت سے نااہل کئے جانے کا ریفرنس الیکشن کمیشن لے گئے جس کا اب 24اکتوبر کو فیصلہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین