• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، تودہ گرنے سے 8کان کن ملبے تلےدب گئے،1نعش برآمد

واڑی(نمائندہ جنگ) کوئٹہ میں کوئلہ کی کان میں تودہ گرنے سے واڑی کارو درہ کے رہائشی آٹھ محنت کش ملبے تلے دب گئے۔ ایک کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جبکہ باقی تاحال لاپتہ ہیں ،ملبے سے ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ تحصیل واڑی کے علاقہ کارو درہ جبئی سے تعلق رکھنے والے محنت کش صوبہ بلوچستان کے علاقہ شارگہ میں جیلانی کول کمپنی کے ساتھ کوئلہ کان میں کام کررہے تھے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے دو محنت کش دب گئے جن کو نکالنے کے لئے دیگر افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم اچانک ایک اور بڑا تودہ ان مزدورو ں پر آگرا جس کی زد میں آکر 8محنت کش ملبے تلے دب گئے ہیں جن میں عمر ولد یار محمد ساکن جبئی ،انور ذادہ ولد عمرذادہ ،باچا ولی ،انور علی پسران محمد ،نور محمد ولد معتبر،عبداللہ ولد خائستہ رحمان ،بہادر زیب ولد طالب جان ،ممتاز ولد امیر عالم ساکنان کارو درہ شامل ہیں جن میں سے ممتاز نامی شخص کی لاش نکال کر علاقہ روانہ کردیا گیا ہے اور عمران ولد طور محمد کو شدید زخمی حالت میں نکال کرکے کوئٹہ کے مقامی ہسپتال میں داخل کردیا ہے جبکہ سات محنت کش جس میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے ملبے تلے دبے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین