• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ کے سپر ہیرو پھر دھوم مچانے آرہے ہیں، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم جسٹس لیگ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

مشہور کامک کردار بیٹ مین اور سپر مین کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سپر ہیرو فلم جسٹس لیگ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

زیک سنائیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا سے دشمنوں کا خاتمہ کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں بین ایفلیک، ہینری کیول، گیل گیڈٹ، ایزرا ملر ، جیسن موموا اور ایمی ایڈمز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

چارلس روون اور ڈیبورا سنائیڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 17نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین