ڈگری( نامہ نگار) ضلعی سول اسپتال میرپورخاص میں مریضہ گلشن لغاری کے ساتھ زیادتی کرنے والے گرفتار ضلعی سول اسپتال کے دو ملازمین کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میرپورخاص میں پیش کردیا گیا۔کیس کے تفشیشی افسر انسپکٹر پرویز قریشی نے زیادتی کرنے والے ملزمان ھریش اور راجیش کو عدالت میں پیش کرکے عدالت سے مزید سات دن کا ر یما نڈ طلب کیا۔معزز عدالت نے پولیس کی درخواست پر مزید سات دن کا ر یما نڈ دے دیا۔زیادتی کا شکار مریضہ کے وکلاء حاجی قلندر بخش لغاری اور شاہنواز لغاری نے بتایا کہ مریضہ سے زیادتی کرنے والے ملز ما ن کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔