• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور فٹ بال لیگ کیلئے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا

پشاور(خصوصی نامہ نگار) پشاورمیںاگلے ماہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہونے والی پشاورفٹ بال لیگ کے لئے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیںمکمل ہوگیا جس میں دوسو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ ٹرائلز خیبرپختو فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ باسط کمال، ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت اﷲ، پولیس کوچ فیصل اور اختر حسین کی نگرانی میں لئے گئے جس میں 50 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیاگیا۔ چیئرمین پشاورفٹ بال لیگ گل حیدر نے بتایا کہ لیگ میں پشاور کی 12 ٹیمیں شرکت کریں گی جس کیلئے 182 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائیگا ،دوسرا مرحلہ 26 نومبر کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا آخری مرحلہ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ہوگا جس میں حتمی 182 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائیگا۔
تازہ ترین