• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، رحیم آباد اور گلزار قائد سے عورت،مرد کی ہاتھ پائوں بندھی لاشیں برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ائرپورٹ کے مختلف علاقوں سے ایک جوان عورت اورمردکی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح رحیم آبادپل کے قریب گندے نالے سے بوری میں بندنامعلوم عورت کی لاش ملی جس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اوروہ مکمل برہنہ حالت میں تھی ،جب کہ بعدازاں دوپہراڑھائی بجے کے قریب وکیل کالونی گلزارقائدسے ایک شخص کی لاش ملی جس پرتشددکے نشانات ہیں اوراس کے ہاتھ پاؤں بھی بندھے ہوئے تھے۔پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لے کرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیں۔سول لائن سرکل ایچ آئی یوکے سب انسپکٹرارشدکے مطابق دونوں لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔ کیاان دونوں کاآپس میں کوئی تعلق ہے۔ اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہاجاسکتا۔سب انسپکٹرنے بتایاکہ خاتون کی عمر28سے 30 سال اورمردکی عمر26،27سال معلوم ہوتی ہے دونوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے پران کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔پولیس ان دونوں کی شناخت معلوم کرنے کے لئے کوشش کررہی ہے اوران کے انگوٹھے اورانگلیوں کے پرنٹ لے لئے گئے ہیں جب کہ ان کے چہروں کے فوٹوگراف بھی بنوائے گئے ہیں۔
تازہ ترین