• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں زیادتیوں پر عالمی برادری کی خاموشی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے

لندن (نمائندہ جنگ) جموں و کشمیر آزادی الائنس کے زیر اہتمام پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈاکٹر مسفرالحسن، رضوان صدیقی، عثمان کیانی، محمود کشمیری اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی اور مظلوم و بے بس نہتے کشمیری بچوں، عورتوں پر ہونے والی زیادتیوں پر عالمی برادری کی خاموشی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دیا جائے تو بھارت اور پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔ مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے، مظاہرین لال رنگ کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔
تازہ ترین