• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ایران سے 100میگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری دیدی

Todays Print

فیصل آباد ( آن لائن ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مکران اور گوادر پورٹ کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران سے 100میگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری دیدی‘ صنعتکاروں اور تاجروں نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس سے ان علاقوں میں گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی، پاکستان بلوچستان کے ان علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پہلے ہی ایران سے 100 میگا واٹ بجلی خرید رہا ہے جبکہ ایران مزید ایک سو میگا واٹ بجلی بیچنا چاہتا ہے۔

انہوں نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے 100 میگا واٹ بجلی کو لانے کیلئے ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا فوری حکم دینے کو بھی سراہا اور کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اس علاقے کو نیشنل گرڈ سے بھی ملایا جائے تاکہ آئندہ سال جب پاکستان کے پاس فاضل بجلی ہو تو ہم ان علاقوں کو بھی اپنی بجلی سپلائی کر سکیں اور ہمیں ایران سے بجلی درآمد کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

تازہ ترین