• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے شریف برادران نے 2بار قتل کرنیکامنصوبہ بنایا، زرداری

اکراچی/لاہور(ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے الزام لگایا ہے کہ شریف برادران نے ماضی میں دو مرتبہ ان کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ وہ اس مرتبہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے‘شریف خاندان نے ہمارے ساتھ جو کیا اسے بھلایانہیں جاسکتا‘ان کے ساتھ چلنامشکل ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ شریف برادران نے 1990 میں حراست کے دوران دو مرتبہ ان کے قتل کا منصوبہ بنایا لیکن اللہ نے انہیں کامیاب ہونے نہیں دیا۔ گذشتہ روز کراچی سے روانگی سے قبل آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس میں پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کی اور انہیں سخت محنت کرنے کو کہا جیسا کہ عام انتخابات قریب آرہے ہیں۔ اجلاس کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری نے زور دیا کہ نواز شریف نے ان سے حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن میں نے اسے مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اب تک وہ سب نہیں بھول سکا ہوں جو شریف برادران نے بینظیر بھٹو اور میرے ساتھ کیا تھا، ہم نے یہ سب بھلا کر ان کے ساتھ میثاق جمہوریت کا معاہدہ کیا تھا لیکن نواز شریف نے مجھے دھوکہ دیا اور مجھے غدار قرار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔زرداری نے اجلاس میں بتایا کہ یہ مشکل ہوگیا ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ مزید چلا جائے، وہ بہت جلد رنگ بدلتے ہیں، جب وہ مشکل میں ہوتے ہیں تو آپ سے تعاون چاہتے ہیں اور جب اقتدار میں آتے ہیں تو آپ کو نظر انداز کرتے ہیں۔
تازہ ترین