• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی بائیں آنکھ کا آپریشن ڈاکٹرز کا 3روزآرام کا مشورہ

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں آنکھ کاآپریشن کروایا ،ڈاکٹر کے مطابق ان کی طبیعت بہتر ہے، پر شہباز شریف کو 3 روز آرام کا مشورہ دیا ہے، چوہدری نثار نے شہباز شریف کی خیریت دریافت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی بائیں آنکھ کا آپریشن گلبرگ کے نجی آئی کلینک میں ہوا۔ آپریشن پروفیسر ڈاکٹر خالد وحید نے کیا،ڈاکٹرز نے آپریشن کے بعد وزیراعلیٰ کی آنکھ پر پٹی باندھ دی اور انہیں مزید 2روز آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے کلینک میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی،چودھری نثار خود گاڑی ڈرائیور کر کے کلینک پہنچے تھے ۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل اسی کلینک میں شہبازشریف کی دائیں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا۔
تازہ ترین