• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے مشورے پر شہباز شریف نے وزیراعظم بننے سے انکار کیا، رانا ثنا کا دعویٰ

لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میرے مشورے پر شہباز شریف نے وزیر اعظم بننے سے انکار کیا۔نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حمزہ اور سلمان کی موجودگی میں شہباز شریف کو میں نے وزیر اعظم نہ بننے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وفاق میں ہم ڈسٹرب ہو گئے ہیں، اب پنجاب کو ڈسٹرب نہیں کر سکتے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میرے مشورے کی تائید کی اور پھر شہباز شریف نے خود نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
تازہ ترین