• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہاکی ٹیم وطن پہنچ گئی ، بڑی تبدیلی متوقع

ایشیا کپ ہاکی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم واپس پہنچ گئی ہے، ایونٹ میں بھارت کے ہاتھوں دو بار شکست پر چیف سلیکٹرز اور کپتان نے تبدیلی کے اشارے دیدئے۔

گزشتہ روز کوریا کو تیسری پوزیشن کے میچ میں 6کے مقابلے میں 3گولز سے شکست دینے والی گرین شرٹس آفیشلز سمیت آج واپس ملک پہنچی۔

ائرپورٹ پر ٹیم کے ہیڈکوچ فرحت خان ایونٹ میں بھارت سے دومیچز میں شکست اورٹیم کی مجموعی کارکردگی اور روانگی سے قبل کے دعووں پر میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی گھر روانہ ہوگئے ۔

ٹیم کے کپتان محمد عرفان نے اس موقع پر کہا کہ بڑے ایونٹ سے پہلے انٹرنیشنل میچز نہیں ملتے یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع کم ہی ملتا ہے۔

ایونٹ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی کے پیش نظر چیف سلیکٹر حسن سردار نے اپنی ہی بنائی ہوئی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے اشارے دئیے ۔

ایشیا کپ ہاکی کےمعرکے میںپاکستانی ٹیم 7بار میدان میں اتری اور صرف 2 میں کامیاب رہی جبکہ 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جو بھارت کے خلاف تھے ۔

تازہ ترین