• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا3:سالہ بھارتی بچی کے لاپتہ ہونے پرتلاش، سرنگ سے لاش برآمد

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی پولیس نے سرنگ سے بچی کی لاش برآمد کی ہے جسکے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ لاپتہ بھارتی بچی شیریں میتھیوز کی ہوسکتی ہے جو لاپتہ ہوگئی تھی۔تفصیلات کے مطابق رچرڈسن پولیس کا کہنا ہےکہ اتوار کی صبح سراغ رساں کتوں کی مدد سے ایک بچی کی لا ش ملی ہے جسکے بارے میں خیا ل کیا جا رہا ہے کہ وہ 3سالہ بھارتی بچی شیریں میتھیوز کی ہوسکتی ہے جو دو ہفتے قبل لا پتہ ہو گئی تھی،شیریں میتھیوز (جو ذہنی طور پر پسماندہ اورصحیح طور پر بول بھی نا پاتی تھی )کو آخری بار 7اکتوبرکو رات کےوقت ٹیکساس کے شہر رچرڈسن میں موجود اپنے گھر کے عقبی حصے میں دیکھا گیاجہاں اسکےوالد نے اسے دودھ نا پینے کی وجہ سے اکیلے گھر سے باہر کھڑا ہو نے کی سزا دی، بہر حال، بچی کی لاش کی تاحال شنا خت نہ ہو سکی۔واضح رہے کہ میتھیوز نے شیریں کوبھارت کے یتیم خا نے سے 2سال قبل گود لیا تھا۔
تازہ ترین