• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب و سندھ کیلئے پانی میں مزید کمی کاامکان ،منگلا پاور ہائوس بند

اسلام آباد (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) ربیع کی فصل میں پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی میں مزید کمی کا اامکان ہے۔ ربیع کی فصل کیلئے پنجاب کو 20 فیصد پانی کی کمی کا فیصلہ کیا تھا پانی کی شدید کمی کی وجہ سے اس پر نظرثانی کئے جانے کا امکان ہے۔ نومبر کے پہلے ہفتہ میں اس پر نظرثانی کر کے پانی کی صوبوں کو فراہمی میں مزید کمی کر دی جائے گی۔ ادھر پانی کی کمی کی وجہ سے منگلا پاور ہائوس کو بند کر دیا گیا۔ تاریخ میں پانی کی کمی کی وجہ سے یہ دوسری بار ایسا ہوا ہے ،ادھر پنجاب نے بھی منگلا ڈیم سے پانی کی فراہمی بند کرنے کی درخواست کی ہے جس پر پنجاب کو بھی منگلا سے پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے جبکہ دریائے سندھ سے پنجاب کو 7 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے۔
تازہ ترین