• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف خاندان پاناما کیس میں جواب نہیں دے سکا،فواد چوہدری

Todays Print

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور ان کا خاندان پاناما کیس میں جواب نہیں دے سکا، جمائما کی بھیجی گئی منی ٹریل بینک ٹرانزیکشن ہے کسی قطری کا خط نہیں۔ سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 41 سال پرانا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کرایا جبکہ جائما خان نے تمام پیسے کی منی ٹریل بھیجی۔فواد چوہدری نے کہا کہ جمائما کی بھیجی گئی منی ٹریل بینک ٹرانزیکشن ہے کسی قطری کا خط نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جس دن جمائما خان نے پہلی منی ٹریل بھیجی تھی ان کا کیس ختم ہوگیا تھا جب کہ جج صاحب نے بھی کہا کہ آپ کا کیس تو ختم ہوگیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جج صاحبان نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ کیس کو طوالت دینا چاہتے ہیں اور انہوں نے مزید دو روز مانگ لئے ہیں۔

تازہ ترین