• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی دستاویزات میں تضاد، دیکھنا ہے بطور پارلیمنٹیرین جھوٹ بولا یا نہیں، سپریم کورٹ

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نیازی سروسز کی دستاویزات میں عدم مطابقت ہے، دیکھنا ہوگا بطور پارلیمنٹرین عمران خان جھوٹ بولا یا نہیں، دیکھ ر ہے ہیں کہ کس قسم کی تحقیقات ہوسکتی ہیں، تمام دستاویزات کا موازنہ کرینگے، ہم نے کوشش کی کہ معاملہ اپنے ہاتھ میں رکھیں، 82ہزار پائونڈ کی انٹری اسٹیٹمنٹ کے اگلے صفحے پر نہیں ہے، این ایس ایل کی دستاویزات فائل کر دیں، دستاویز کا موازنہ کرینگے، عمران خان نے جب 2013 میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو این ایس ایل میں کتنے پیسے تھے، کیاعمران خان کے علم میں تھاکہ انکے اکاونٹس میں رقم آئی؟، جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ سوالات کے جواب نہ آنے پر جے آئی ٹی بنانی پڑی، دیکھنا ہے کہ یہ پاناما فیصلے میں شواہد کے بارے میں کیا کہا گیا، آپ نے جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ غیر مصدقہ ہیں، آپ پاناما فیصلے کو پڑھیں ہم بھی فیصلے کو دیکھیں گے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مقدمے سے بڑھ کر عمران خان کا حساب لیا ہے، سیاسی مقدمات میں نقصان عدالت کو ہوتا ہے، جب تک ہمارا اطمینان نہ ہو انصاف کیسے کرسکتے ہیں۔ پیر کو عمران خان نااہلی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان کے موقف میں تبدیلی پر جواب جمع کرادیا ہے اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدالتی کارروائی سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔ سماعت کے دوران دونوں فریقین کو صفائی کا موقع دے رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ سچ کھل کر سامنے آئے۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ تاثر ہے کہ عمران خان نے سماعت میں یوٹرن لیا جو بالکل غلط ہے بیان حلفی دیتے ہوئے عمران خان کے پاس دستاویزات نہیں تھیں اس پر وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ فریقین کے لئے مقدمے کی سماعت مکمل ہوچکی ہے عدالت سے استدعا کی تھی کہ فیصلہ محفوظ کرے۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد دستاویزات جمع نہیں کرائی جاسکتیں۔

تازہ ترین