• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار ریلی ، وزارت داخلہ کی ہدایت پراسلام آبادکے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت داخلہ کی ہدایت پر کار ریلی کے باعث وفاقی دارالحکومت کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہی ، شہریوں کے مطابق پریڈ گرائونڈ کے ارد گرد بعض علاقوں میں گزشتہ روز دن کو معطل ہونے والی موبائل فون سروس رات گئے تک معطل رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی اے حکام سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر کار ریلی کی وجہ سے موبائل کمپنیوں کی سروس معطل کی گئی تھی جو رات دس بجے بحال کر دی جائے گی ۔
تازہ ترین