• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی آنے والی فلم ’اتفاق‘ کا پہلا گانا ’رات باقی‘ ریلیز کردیا گیا ۔

ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اتفاق‘میں سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ،جس کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ۔

ہدایت کار کے مطابق شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم 1969ءمیں بننے والی راجیش کھنا کی فلم’اتفاق‘کا ری میک ہے۔

فلم میںسوناکشی ،سدھارتھ ملہوترا کا کردار مرکزی ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اکشے کھنا، راج کمار راؤاور سوشانت سنگھ شامل ہیں۔

فلم3نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین