• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا ریفرنس مسترد، گلالئی رکن اسمبلی رہیں گی

Reference Rejection Aishwarya Gulalai Will Remain The Member Of The National Assembly

الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ریفرنس مسترد کردیا، گلالئی رکن قومی اسمبلی رہیں گی۔

الیکشن کمیشن کے 5رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سنایا، فیصلے میں ممبر پنجاب اورممبر بلوچستان نےاختلافی نوٹ لکھا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل سکندر مہمند نے آرٹیکل 63 کے تحت دو فیصلوں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھئے:نیازی صاحب چار سال تک انارکی پھیلاتے رہے، عائشہ گلالئی

عمران خان کے وکیل نے جواب الجواب دلائل کے دوران کہا کہ عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے پارٹی سے مستعفی ہونے کی ضرورت نہیں۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی ٹی وی چینلز پر اعلان کر چکی ہیں کہ پارٹی چھوڑ رہی ہیں، ان حقائق پر عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپنے مختصر فیصلے میں عمران خان کے ریفرنس کو مسترد کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کو رکن قومی اسمبلی برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا۔

تازہ ترین