پاکستان موٹر ریلی اگلے مرحلے میں شریک ہونے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئی ہے، ریلی صبح جنوبی وزیرستان کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان موٹر ریلی میں شریک کچھ گاڑیاں ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی رات گئے تک مرحلہ وار پہنچیں گی۔
ریلی کے شرکاء کیلئے پاک آرمی کی جانب سے قلعہ اقبال گڑھ میں قیام اور طعام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
صبح ال رحمان گارڈن ٹانک روڈ پر فلیگ سریمنی ہوگی، جس کے بعد پاکستان موٹر ریلی جنوبی وزیرستان سے کے لیے روانہ ہوجائے گی اور اس کے بعد ضلع ژوب کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگی۔