ابوظبی ( جنگ نیوز) نوواک جوکووچ اور سوئس ٹینس اسٹار اسٹین واورنکا دسمبر میں ابوظبی ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں جلوہ گر ہونگے ۔ 30 سالہ جوکووچ جولائی میں ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں کندھے جبکہ سوئس پلیئر واورنکا یوایس اوپن کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے ۔ر افیل نڈال ، ڈومنیک تھائم ، پیبلو کارینو بتسااور مائلوس رائونک بھی 28-30 دسمبر تک ہونیوالے اس ایونٹ کا حصہ ہو نگے ۔