• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلے کورٹ ٹینس ،ہیرا عاشق نے برکت اللہ کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیراعاشق نے برکت اللہ کو شکست دیکر صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپین شپ کے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ اسلام آباد میں کھیلی جانے والی مینز سنگلز میں ہیرا عاشق اور برکت اللہ کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا جس میں ہیرا عاشق نے 6-0، 2-6، 6-3 سے فتح اپنے نام کی۔ مین رائونڈ میں پہنچنے والوں میں عقیل خان، عثمان رفیق، احمد چوہدری، مزمل، مدثر اور ایم عابد شامل ہیں۔ لیڈیز سنگلز میں ثنا رئوف نے عروج شفیق کو، ثنا خان نے ارسہ بی بی، سارہ کیانی نے کلثوم اختر، ماہ نور سہیل نے ماہین اعظم، حنا عروج نے شازیہ، مہوش چشتی نے اقراء نواب اور شاہدہ بادشاہ نے بسمینہ کو شکست دی۔
تازہ ترین