• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ او کا راولپنڈی کی انسداد پولیو مہم کیلئے منصوبہ بندی پر عدم اعتماد

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈبلیو ایچ او پنجاب کے حکام نے ضلع راولپنڈی کی انسداد پولیو مہم کیلئے منصوبہ بندی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تما م مائیکرو پلان مسترد کردئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او حکام کا کہنا ہے کہ غلط اعدادوشمار سے ضلع کی ساکھ متاثرہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ مائیکرو پلان اور ٹیلی شیٹس کا ڈیٹا بھی مطابقت نہیں رکھتا۔مائیکرو پلان میں بھی صرف ٹریننگ ایجنڈا ہے ،شرکاء اور تاریخوں کا اندراج نہیں ہے۔تمام مائیکرو پلان نامکمل اور پرانے ہیں۔اس حوالے سے پہلے بھی لکھا جاچکا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ تحصیل او رضلع کی سطح کے مستند مائیکرو پلان دوبارہ بھجوائے جائیں۔ ادھر دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے پولیو ڈے کے حوالے سے تقریبات میں اپنی کامیابی کے شادیانے بجائے ہیں۔
تازہ ترین