وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے مشال قتل کیس میں وکلا کی فیس سمیت دیگر اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نےمشال خان عدالتی کیس
میں وکیل کے اخراجات کے لئے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔
وزیرا علیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت وکیل کی فیس سمیت دیگر اخراجات برداشت کرے گی۔ مشال کے والد محمد اقبال نے خیبر پختونخوا حکومت سے کیس لڑنے کے لئے اچھے و کلاء کی فیس کی ادائیگی اور ان کے سفری اخراجات کے لئے 15 لاکھ روپے مانگے تھے۔