کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر وپو لیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ شیعہ مسنگ پر سنز کے حوالے سے ریاست کو ایسی پالیسی اختیار کر نی چائیے جس سے مسنگ پر سنز کی فیملی کو اطمینان و سکون میسر آسکے، لاپتا افراد کی فیملیز کو اُن کے پیارو ں سے ملنے کا اختیار دیا جائے ، اگر کوئی مجرم ہے تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر بے قصور ہے تو رہا کیا جائے ہم ہر اُس فرد کے خلاف ہیں جس نے پاکستان کے خلاف کسی بھی شر پسندی میں حصہ لیا ہو اور اُ س کوقانون کے مطابق سزا بھی ہونی چائیے کیونکہ ہمارا نعرہ سب سے پہلے پاکستان ہے حالیہ جیل بھرو تحریک کا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ ہم کسی بھی شر پسند کا ساتھ دیں اور نہ ہی قانونی کارروائی کے تقاضوں میں مداخلت کر نا ہے لیکن بے قصور افراد کو فی الفور رہا کیا جائے پاکستان میں دہشت گردی کے جتنے بھی واقعات ہوئے ملت تشیع کا اس سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ۔