کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی پبلک ریلیشن کوآرڈینیٹر محمد عظیم کاکڑ کی جانب سے منعقدہ سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی وسینیٹرز انجینئرز حامد الحق، سلیم الرحمن اور لیاقت علی ترکی نے کہا کہ گوادر ، سیندک اور ریکوڈک جیسے منصوبوں سے بلوچستان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا بلوچستان کے ہر نوجوان کو تعلیم اور روزگار سے آراستہ کیا جائے گا بد قسمتی سے گوادر اور سیندک منصوبے پر بلوچستان کو نظرانداز رکھاگیا اس موقع پر محمد عظیم کاکڑ نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمن رکن قومی اسمبلی حامد الحق اور سینیٹر لیاقت علی ترکی کو سوینیئر پیش کئے تحریک انصاف کے سینیٹرز و ایم این ایز نے محمد عظیم کاکڑ کی سماجی سیاسی وتعلیمی خدمات کو سراہا ۔