عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پشین میں جلسہ عام آج منعقد کیا جارہا ہے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، جلسے میں شرکت کیلئے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی تین روز دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے زیرہتمام پشین کے تاج لالہ اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام کا آغاز جمعہ کی صبح 10بجے ہوگا ۔
جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی ،اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی ،رکن اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی بھی خطاب کریں گے۔
جلسے میں شرکت کیلئے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی 3 روز ہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، پشین میں جلسے کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیا گیا ہیں۔
کمشنر کوئٹہ امجد علی خان سی سی پی او کوئٹہ عبدالر زاق چیمہ ، ڈپٹی کمشنر پشین بالاچ عزیز بلوچ نے تاج لالہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔