• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف اثاثوں کی تحقیقات کیلئے درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اندرون و بیرون ملک اثاثوں کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے، جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی جانب سے دائر مقدمے کی جلد سماعت کی درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل ہونا پڑا جبکہ دو مرتبہ آئین توڑنے، ججز کو نظربند کرنے اور سنگین غداری سمیت دیگر مقدمات میں اشتہاری ملزم قانون کی گرفت سے باہر ہے، نیب کو مشرف کے اثاثوں کی تحقیقات کی درخواست دی مگر مسترد کر کے جی ایچ کیو سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ، پرویز مشرف نے پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے بجائے ڈالرز کے عوض انہیں امریکہ کو فروخت کیا ، انعام الرحیم نے عدالت کو بتایا کہ مشرف نے اپنی کتاب میں 369 افراد کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ انہوں نے وصول کردہ رقم کا الیکشن کمیشن کے سامنے کاغذات نامزدگی میں کبھی ذکر نہیں کیا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس حوالے سے دائر درخواست کو سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے اور نیب کو پرویز مشرف کے اندرون و بیرون ملک اثاثوں کی تحقیقات کا حکم دیا جائے،عدالت نے مشرف کیخلاف کیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی اور اسے آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین