کوئٹہ (پ ر) پشین سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کو حاضری کا پابند بنایاجائے اور لیڈی ڈاکٹر کی بھی اشدضرورت ہے ان خیالات کااظہار میونسپل کارپوریشن کے ممبران ڈاکٹر محمدقسیم ترین عبداللہ کاکڑ مولوی شمس اللہ نیک محمدکاکڑ عبدالمناف عرف محبوب عالم سید حاجی محمدایازآغا مولوی حمد اللہ ملک عبدالبشیر خان ترین حاجی حزب اللہ اخوندزادہ مفتی محمدنعمان اور دیگر نے کیاانہوںنے کہاکہ پشین کا سول ہسپتال یقینی طورپر پرانا ہسپتال ہے مگر افسوس آج تک ہرقسم کی سہولیات سے محروم ہے کوئٹہ کے نزدیک ترین ضلع ہونے کے باوجود ڈاکٹر یہاں ڈیوٹی نہیںدیتے ہیں۔