گھوٹکی(نامہ نگار) مرکزی تحقیقاتی ادارے برائے کپاس قادرپور کے زیر اہتمام گلابی سنڈی کے مؤثر تدارک اور کپاس کی صاف ستھری چنائی کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر کے زرعی سائنسدانوں ، محکمہ زراعت توسیع ، فرٹیلائیزر ، سیڈا اور زرعی ادویات کی کمپنیوں نے بھر پور شرکت کی۔ سیمینار میں ڈاکٹر زاہد محمد ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان ،ڈاکٹر محمد وارث سنجرانی ڈائریکٹر سی سی آئی سکرنڈ ، عزیر احمد میمن سی آر ایس گھوٹکی ، ڈاکٹر ثناء اللہ یاسین ، عبید اللہ کھاوڑ ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع زراعت گھوٹکی ، رسول بخش جونیجو ، محمد طیب زرعی ماہر ، توحید غنی مہیسر ، مجیب اللہ سمیت آبادگاروں اور زمینداروں کی کثیر تعدادبھی شریک ہوئی۔