• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ فیکٹری اور طاہر پلازہ کا مرکزی ملزم حماد صدیقی دبئی سےگرفتار

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارچ ، سانحہ بلدیہ فیکٹری اور طاہر پلازہ کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کو دبئی میںگرفتار کر لیاگیا ۔ملزم سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے علاوہ پولیس کوکئی اہم مقدمات میں مطلوب ہے ، ملزم کو جلد پاکستان منتقل کردیاجائے گا۔

باخبر ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حماد صدیقی کو دبئی میں گرفتار کر لیا ہے ،اطلاعات کے مطابق ملزم کو پاکستانی سفارت خانے کو واپس لانے کے احکامات جار ی کر دئیے گئے ہیں، ملزم نے ایم کیوایم سے اپنی سیاست کا آغاز کیا،اور 2008سے2013تک کراچی تنظیمی کمیٹی کا انچارج رہا،ملزم کے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری ہو چکے تھے،ملزم سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے علاوہ کئی اہم مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے ،حماد صدیقی 2013 ئی کی شب امارات ایرلائنز کی پروازنمبر ای کے 603 کے ذریعے دبئی فرار ہو گیا تھا ۔

کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے میں حماد صدیقی کا کردار نہایت اہم رہاکراچی میں ہڑتالیں،یوم سوگ یا پھر شہر میں کاروبار بند کرواناحماد صدیقی کی ذمہ داری ہواکرتی تھی جبکہ بھارت کی ایجنسی را تک کارکنان کی رسائی بھی حماد صدیقی کے سپرد تھی ، ذرائع کامزید کہناہےکہ 2010 میں یوم عاشور کو بم دھماکے میں 44 افراد کی اموات کا ذمہ دار بھی حماد صدیقی کو سمجھاجاتا ہےبلدیہ فیکٹری میں زندہ لوگوں کو جلانے کا پروگرام بھی اس نے بنایا2008 سے 2013 تک نائن زیرو اور کے کے ایف میں اسلحے کی سپلائی بھی حماد صدیقی کی نگرانی میں کی جاتی رہی ،شہر میں ڈاکٹر پروفیسر سبط جعفر کی ٹارگیٹ کلنگ ہو یا کسی سیاسی جماعت کی ریلی پر فائرنگ کا ذمہ دار بھی حماد صدیقی ہے ۔

ایم کیوایم کے موجود رہنما بھی شہر میں بدامنی کا ذمہ دار حماد صدیقی کو ہی سمجھتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے طویل عرصے سےاس کی گرفتاری کے لےے سرگرم عمل تھے ،یاد رہے کہ رحمٰن بھولا نے گرفتاری کے بعد اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ حماد صدیقی نے ہی اسے علی انٹرپرائزز سے بھتہ لینے اور فیکٹری میں حصہ داری کی ہدایت کی تھی لیکن فیکٹری مالکان نے انکار کر دیا، جس پر حماد صدیقی نے فیکٹری جلانے کی ہدایت کی تھی، رحمٰن بھولا نے زبیر چریا اور دیگر کے ساتھ مل کر آگ لگائی جس کے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ افراد زندہ جل گئے تھے ،طاہر پلازہ کیں میں حمادصدیقی اور سعید بھرم سمیت 13 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین