• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب: پاک فوج کے زیراہتمام پاکستان آزادی ریلی کوئٹہ کے لیے روانہ

Zoob Pakistan Army Motor Rally Gone Quetta

پاک فوج کے زیراہتمام خنجراب پاس تا گوادرپاکستان موٹر ریلی بلوچستان کے ضلع ژوب سے کوئٹہ روانہ ہوگئی ، ریلی کل اپنی آخری منزل گوادر کےلئے روانہ ہو گی۔

دس روزہ پاکستان موٹر ریلی 7ویں روز بھی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے،گزشتہ روز ریلی کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں سے ہوتی ہوئی ژوب پہنچی جو آج ژوب سے کوئٹہ کےلئے روانہ ہوگئی۔

ریلی 80 موٹر سائیکلوں اور 60 گاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز آویزاں کرکے ریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا جارہا ہے،ریلی کا راستے میں قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، خانوزئی اور کچلاک پر بھی استقبال کیا جائے گا۔

ریلی آج شام کو کوئٹہ پہنچے گی، رات کوئٹہ میں قیام کرکے کل اپنے آخری منزل گوادر کےلئے روانہ ہو گی۔

شرکاء ریلی کا کہنا ہے کہ ریلی سے ثابت ہوگیا کہ بلوچستان پرامن ہے اور سی پیک کامیاب ہو گا۔

تازہ ترین