سنگا پور(جنگ نیوز) سنگا پور میں جاری ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کیرولین گارسیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں ہیں ۔ وینس ولیمز فائنلز میں پہنچنے والی معمر ترین ٹینس پلیئر بن گئیں ۔، ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو ہرایا ۔