سکھر (بیورو رپورٹ) کندھکوٹ گھوٹکی پل بچاؤ تحریک کی جانب سے پل کی تعمیر کی جگہ تبدیل کرنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے کی قیادت عبدالغنی بجارانی، سعید احمد ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ 1975 میں کندھکوٹ گھوٹکی پل کا ڈیزائن منظور ہوا تھا مگر افسوس کے آج تک وہ پل تعمیر نہیں ہوسکا ہے اور اب مذکورہ پل کی تعمیر کے بجائے غوثپور سے لیکر پنوعاقل تک پل تعمیر کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جو کہ کندھکوٹ و کشمور کے عوام سے ناانصافی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر کندھ کوٹ گھوٹکی پل کی تعمیر شروع کرائی جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔