سانگھڑ ( نامہ نگار ) سمندر پار پاکستانیوں وانسانی وسائل کے وفاقی وزیر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ جدید اور صحت مند تعلیم کا حصول ہر پاکستانی کا حق ہے انکی وزارت نے سانگھڑ میں اٹھارہ کروڑ روپے کے خرچ سے او پی ایف اسکول کی نئی اور وسیع عمارت تعمیر کراکے نہ صرف شہروں بلکہ دیہاتوں میں رہنے والے طلباء و طالبات کوبھی نئے دور سےمطابقت رکھنے والی تعلیم کے حصول کاموقعہ فراہم کیاہے وہ سانگھڑ میں او پی ایف فاونڈیشن کے زیر اہتمام اسکول بلڈنگ کے افتتاح کے موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے اسکول آمد کے موقعہ پر پرنسپل خالدہ حبیب ایم ڈی سیکندر سریوال اور حبیب الرحمن گیلانی نے استقبال کیا۔