• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ،لینڈ مافیا قیمتی زمینوں اورپارکوں پر قبضہ کررہی ہے،قادرمگسی

ٹھٹھہ(نامہ نگار) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ لینڈ مافیا قیمتی زمینوں اور پارکوں سے لیکر گٹر نالوں پر قبضہ کر رہی ہے۔ایدھی سینٹر کو خالی کرانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ایدھی سینٹر کے پلاٹ کے کاغذات کی چھان بین کرائی جائے۔حکومت سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے ایدھی سینٹر کے پلاٹ کا قبضہ ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کرے۔ڈاکٹرقادرمگسی کا مزید کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت گزشتہ 35 سالوں سے ٹھٹھہ کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے تاہم قبضہ مافیا نے جعلی کاغذات کی بناء پر ایدھی سینٹر کو خالی کراکے غریب اور مسکین لوگوں سے ان کا واحد سہارا چھین لیا ہے،قبضہ مافیا اتنی با اثر ہے کہ سندھ حکومت بھی ان کے خلاف کاروائی کرنے سے کترا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی روز اول سے ایدھی سینٹر کو خالی کرانے کے خلاف جاری عوامی جدوجہد میں پیش پیش ہے اور آخر تک جدوجہد میں عوام کا ساتھ دیں گے۔
تازہ ترین