شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر دو منزلہ عمارت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیروز وٹواں کے علاقے میں ایک دو منزلہ شاپنگ سینٹر کی عمارت اچانک گرگئی اور عمارت میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے 4 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ 8 زخمیوں کو بھی نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔