کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ سروربازئی نسیم الرحمن سلیم قریشی میرمنظوراحمد سرپرہ عمرفاروق کاکڑ نے سپریم کورٹ آف پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی ہونےوالی حلقہ بندیاں کھلے عام عوام کے سامنے کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں غلط حلقہ بندیوں کو عوام کسی صورت تسلیم نہیں کرینگےذاتی پسندوناپسند کے بجائے عوامی شرکت کی حامل ہرقسم کی سرکاری بدمعاشی سے پاک اورحقیقت پر مبنی حلقہ بندیاں کو قبولیت نصیب ہوگی انہوںنے کہاکہ حلقہ بندیاں صوبے اور کوئٹہ کی اصل آبادی کی بنیاد پر ہونی چاہئیں اس حلقہ بندیوں سے صوبے اور کوئٹہ میں احساس محرومی میں کمی اور بلدیاتی حلقہ بندیوں میں فوری اضافہ کیاجانا ضروری ہے صوبے کے طول وعرض میں روڈ ڈیم بجلی کی سپلائی زراعت لائیواسٹاک تعلیم صحت روزگار کی بہتری اوراضافہ حلقہ بندیوں کی شفافیت سے مشروط ہے۔