کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 19 اضلاع میں انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہو گئی ،مہم کے دوران کوئٹہ، پشین،قلعہ عبداللہ، چاغی، خضدار، لسبیلہ،نوشکی، مستونگ، بارکھان، جعفرآباد، قلعہ سیف اللہ ، لورالائی، نصیر آباد، ڑوب، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، موسیٰ خیل ،کوہلو اور شیرانی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 18 لاکھ 8438 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کےحفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ، جس کے لئے 5934 موبائل ٹیمیں 332 ٹرانزٹ اور 495 فکسڈ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ، مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔