• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کوئٹہ نے انٹرا پارٹی انتخابات میں کامیاب عہدیداروں کا اعلان کردیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کوئٹہ نے انٹرا پارٹی انتخابات میں کامیاب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا،کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان جماعت اسلامی کے ضلعی امیرمولانا کبیر شاکر ،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ نور علی ، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن ، ڈاکٹر نعمت اﷲ و دیگر نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پانچ مقامات پر انٹرا پارٹی انتخابات میں 18 سے 20 سال کی عمر کے نوجوانوں نے حصہ لیا انتخابات میں کل 3260 ووٹ کاسٹ کئے گئے جبکہ تمام پینلز نے 7600 کی رکن سازی مکمل کی،حلقہ پی بی 1میں 6 پینلز نے حصہ لیا کل رکن سازی 2000 ہوئی جبکہ پولنگ میں 660 ووٹ استعمال ہوئے نتائج کے مطابق ثنا اللہ جوگیزئی صدر منتخب ہوئے، پی بی4 میں حاجی شاہ محمد صدر منتخب ہوئے انتخابات میں 4 پینلوں نے حصہ لیا کل رکن سازی 490 جبکہ 350 ووٹ استعمال ہوئے، ، پی بی 5 میں قدرت اﷲ صدر منتخب ہوئے یہاں 5 پینلوں نے حصہ لیا کل کن سازی 3000 ہوئے جبکہ 875 ووٹ کاسٹ کیے گئے ،پینل پی بی 6 میں 6 پینلوں میں مقابلہ ہوا کل رکن سازی 1500 ہوئی جبکہ 645 ووٹ کاسٹ کیے گئے ، یہاں نواں کلی یونین کونسل میں تاج محمد اور کچلاک میں محمد زعفران صدر منتخب ہوئے ، اس موقع پرجماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہا کہ ملک کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو انتہائی نامساعد حالات اور گو نا گوں مسائل کا شکار ہیں انٹرا پارٹی انتخابات سے قبل قلیل مدت میں کوئٹہ سے 9000 نوجوانوں نے پارٹی کی ممبر شپ لی جو جماعت اسلامی کی قیادت اور پارٹی پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے ملکی مسائل کا حل دیندار ، دیانتدار قیادت ہی کرسکتی ہے اور جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے ، انٹرا پارٹی انتخابات کے ذریعے کوئٹہ شہر کو نوجوان قیادت فراہم کرنے کی کوششیں آئندہ انتخابات میں سود مند ثابت ہونگی ، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام اور بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی صوبہ بھر میں مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ۔
تازہ ترین