• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: سی پیک منصوبے کی حفاظت کیلئے رینجرز و پولیس کی مشترکہ مشقیں

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر پولیس و رینجرز کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی پیک منصوبے پر موجود کیمپس، کام کرنیوالے چائنیز و دیگر غیر ملکی انجینئرز کی سیکورٹی یقینی بنانے، دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور منصوبے کے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر مشترکہ طور پر مشقیں کی گئیں۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کے مطابق پولیس کی جانب سے ضلع سکھر میں امن و امان کی فضا بحال رکھنے، ڈاکوؤں، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبے کی حفاظت کے لئے بھی موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ مشترکہ طور پر کی گئی مشقوں میں رینجرز و پولیس نے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لئے موثر حکمت عملی کیساتھ نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا۔اس دوران کیمپس کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے سیکورٹی حصار کو 2حصوں میں تقسیم کیا گیا، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیمپس کے اندرونی حصار کو پولیس کی جانب سے کارڈن آف کیا گیا جبکہ بیرونی حصار پر رینجرز اہلکار تعینات تھے۔ مشقوں کے دوران منصوبے سے منسلک کیمپس اور حساس مقامات پر پولیس و رینجرز کی جانب سے مشترکہ طور پر سرچ و کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
تازہ ترین